محفل خوشرنگ | Iqbal Ahmad

THE FOLLOWING POEM WAS SELECTED IN WINGWORD POETRY PRIZE 2023 LONGLIST.

یہ گل کیوں محفل خوشرنگ مے خاموش رہتا ہے

گلستاں مے نہیں کھلکے یہ کیوں صحرا مے کھلتا ہے

اسے آتا نہیں کیوں اپنے ہی نازیوں پی اٹھلانا

ہے اسکی آرزو ظلمت مے اپنی خوشبو پھیلانا

بڑا کمظرف پیمانہ ہے خود کو آنکنے کا یہ

کی ساری امر اپنی رنگ و بو پی خود ہی اٹھلانا

ہر اک دن بولتا ہے مجھسے کچھ سورج کا ڈھال جانا

سفر کر کے کسی دن بستروں مے تھک کے سو جانا

بہت دوری سے آوازیں بڈی مشکل سے آتی ہیں

مجھے ہے یاد میرے ماں باپ کا کھانسی سے مر جانا

میرے گھر کے کی کونوں مے اب تک رات پھیلی ہے

کہاں ممکن ہے جگنوں کا پھر اپنے گھر سے اد جانا

اقبال احمد